ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاسی مسائل کا حل قومی قیادت کی جمہوری ذمہ داری ہے،عبدالکبیر شاکر

کوئٹہ:نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالکبیر شاکرنے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کا  حل قومی قیادت کی جمہوری ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں وفد اور مسلم باغ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے سلگتے مسائل،لاپتہ افرادکی بازیابی ،ساحل وبارڈرپرلوٹ مار ،چیک پوسٹو ں پر عوام کی تذلیل سے احساس محرومی جنم لے رہی ہے،بدامنی بے روزگاری،لاپتہ افراد اور بدعنوانی بلوچستان کے بڑے مسائل ہیں۔انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی مسائل کے حل کیلئے 22جولائی کو ”بلوچستان امن جرگہ ”منعقدکریگی،عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نجات حاصل کریں ۔

انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کے مسائل کو اجاگراورحل کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کر رہی ہے، ہم نے لاپتہ افراد کی بازیابی، سی پیک میں اہل بلوچستان کے جائز حقوق اور عوام کے لئے پانی، بجلی، روزگار کی فراہمی کے لئے آواز اٹھائی ہے ، مقتدرقوتوں اوربدعنوان عناصرکی لوٹ مار ،سیاست دانوں کی نااہلی کی وجہ سے بلوچستان سیاسی، آئینی اور انتخابی بحران سے دوچار ہے۔

انہوںنے کہا کہ منصفانہ انتخابات ہی مسائل کا حل ہے ،سیاسی مسائل کا سیاسی حل قومی قیادت کی جمہوری ذمہ داری ہے، سیاست، ریاستی اداروں کے بعد عدلیہ بھی تقسیم در تقسیم کا شکار ہے۔

 انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ مظلوم عوام کے مسائل ،پریشانیوں کیلئے اور بھتہ خوری ،حکومتی وانتظامیہ کی لوٹ مار بدعنوانی اور بھتہ خوری کے خلاف آوازبلند کیا  سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،ژوب میں بدامنی کے واقعات قابل مذمت ہے ،حکمرانوں کی لوٹ مارکی وجہ سے قوم مشکلات وپریشانیوں کے دلدل میں پھنس گئے ہیں، ہرطرف لوٹ مار،بدامنی ،بدعنوانی کا دوردورہ ہے ،جماعت اسلامی ہرظلم کے خلا ف اورمظلوم کیساتھ ہے، عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ مسائل اور پریشانیوں سے نجات مل سکے ۔

 وفاقی حکومت سویڈن واقعہ پر سفارتی احتجاج کریں، کفار کبھی نبی پاک ۖ کی شان میں گستاخی ،کبھی قرآن کی بے حرمتی، کبھی کیاکبھی کیاسازشیںکرتے ہیں امت مسلمہ میں اتحادہوتا یا غیرت مند حکمران ہوتے تو کفاریہ سازشیں نہ کرتے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں