ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کا ٹاسک شہباز شریف کو دیدیا

لندن:مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف  پی ڈی ایم سربراہ سے ملاقات کریں گے اور انہیں ملکی سیاسی صورتحال ،عام انتخابات کے حوالے سے حکمران اتحاد کی حکمت عملی پر اعتماد میں لیں گے۔

واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اسمبلیوں کی مدت میں توسیع کے خواہشمند تھے تاہم پیپلزپارٹی نے بروقت انتخابات کے حق میں مشورہ دیا، مولانا فضل الرحمان کو ان کے سخت موقف کے باعث دبئی ملاقاتوں میں بھی نہیں بلایا گیا۔

کیٹاگری میں : زمرے کے بغیر

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں