علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے شمالی عراق میں موجود ایک مخبر فرید یوکسیل کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
ترک امور دفاع کے مطابق، شمالی عراق کے علاقے زاپ میں گشت کے دوران ترک فوجیوں کو ایک غار میں دہشتگرد کی موجودگی کا پتہ چلا ۔
اس واقعے پر ترک فوج نے متعلقہ دہشتگرد کو گرفتاری پیش کرنے کی درخواست کی مگر اس نے فوجیوں پر فائرنگ شروع کردی جس کی جوابی کاروائی میں وہ مارا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ اس دہشتگرد کا نام فرید یوکسیل عرف شرزان ماوا تھا جو کہ پی کےکے لیے مخبری کا کام کرتا تھا۔
غار کی تلاشی کے دوران کچھ تصاویر بھی ترک فوجیوں نے برآمد کی ہیں۔