ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ: پی ٹی آئی پر پابندی کی درخواست پر اعتراض عائد

اسلام آباد: رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی پر پابندی کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ کے اعتراض میں کہا گیا کہ مدعی نے اپنی درخواست میں آرٹیکل 184 تین کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور یہ واضح نہیں کیا کہ پی ٹی آئی پر پابندی آرٹیکل 184/3 کے زمرے میں کیسے آتی ہے۔

رجسٹرار نے کہا کہ درخواست گزار نے کسی اور فورم سے رجوع نہیں کیا اور یہ نشان دہی بھی نہیں کی کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی مفاد عامہ کا معاملہ کیسے ہے۔

یہ بھی اعتراض کیا گیا کہ درخواست میں وزیراعظم اور وزیر دفاع کو آرٹیکل 248 کے تحت فریق نہیں بنایا جا سکتا۔واضح رہے کہ تحریک استحکام پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی جانب سے یہ درخواست دائر کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں