ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 قائمہ کمیٹی برائے قوائد و ضوابط  اجلاس میں اراکین کی عدم شرکت، چیئرمین  کا اظہار برہمی

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قوائد و ضوابط کے اجلاس میں اراکین کمیٹی کی عدم شرکت پر چیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا۔

اراکین اسمبلی نے کمیٹی کو سنجیدگی سے لینا چھوڑ دیا ہے،رکن کمیٹی سر دار ریاض حسین  مزاری نے کہا کہ جواب سنیں گے ،جس پر چیئرمین کمیٹی نے خاموشی اختیار کرلی۔

مذید پڑھیں: قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اسلام آبادجیل کا معاملہ سینیٹ میں اٹھانے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قوائد و ضوابط کا اجلاس چیئرمین کمیٹی رانا قاسم نون کی  زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا، اجلاس میں رکن کمیٹی سردار ریاض حسین مزاری، آسیہ عظیم کے علاوہ حکومتی اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں رکن کمیٹی  سردار ریاض  حسین مزاری نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کے اندر کچھ دروازے بند کر رکھے ہیں،یہ دروازے کیوں بند کیے گئے ہیں۔ کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز کے  بند مختلف داخلی راستے کھولنے کی ہدایت کر دی ۔

مذید پڑھیں: کچے میں ڈاکوؤں کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

چیئرمین کمیٹی رانا قاسم نون نے کہا کہ بیرون ملک سفیر پاکستانیوں کو اچھوت کیوں سمجھتے ہیں، پاکستان کے سفارتخانوں کے ساتھ رویہ ناروا ہوتا ہے، پاکستانی سفارتخانے ایسٹ انڈیا کمپنی بنے ہوئے ہیں، سمندر پار پاکستانیز کے  ترسیلات زر کی وجہ سے ملک چل رہا ہے، ایک دو سفیروں کو ٹانگا تو وہ ٹھیک ہو جائیں گے۔ 

وزارت اطلاعات نے بتایا کہ  پیکا ایکٹ پر نظر ثانی جاری ہے، پیکاایکٹ میں ترمیم کا معاملہ پی ٹی اے دیکھ رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں