ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماضی کی حکومت کے پاس خوشحالی کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا، خورشید شاہ

 کراچی: وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جھوٹ اور فریب کی سیاست زیادہ دیر نہیں چلتی، 9مئی کا واقعہ تشدد اور انتشار کیلیے کھلی چھوٹ دینے کا نتیجہ ہے۔

خورشید شاہ  نے کہا کہ 2014 میں قانون شکنوں کو کھلی چھٹی نہ دی جاتی تو 9مئی کا واقعہ کبھی پیش نہ آتا، تشدد، انتشار اور عدم استحکام کے ہر ایجنڈے کی سختی سے بیخ کنی ہونی چاہیے۔ جھوٹ اور فریب کی سیاست زیادہ دیر نہیں چلتی، حقیقی سیاسی جماعت کا ایجنڈا ملکی سالمیت، عوام کی ترقی اور خوشحالی ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت کے پاس عوام کی ترقی اور خوشحالی کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا، جس سیاست سے فتنہ اور فساد پھیلے وہ سیاست نہیں ہے، موجودہ سیاسی اور معاشی مسائل کا حل بھی مذاکرات اور بات چیت سے نکلے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں