ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلز پارٹی کی حکومت کو 8 اگست تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے حکومت کو اسمبلیاں 8 اگست تک تحلیل کرنے کی تجویز دیدی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وفاقی وزیرِ تجارت نوید قمر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ ہم (پیپلز پارٹی) نے اتحادی حکومت کو تمام اسمبلیاں 8 اگست کو تحلیل کرنے کی تجویز دیدی ہے، تاہم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ وفاقی حکومت ہی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات کی خواہاں ہے، جس میں آر ٹی ایس سسٹم کی طرح کے ایشوز بہت اہم ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا انتخابی اصلاحات کے حوالے سے اتفاق رائے ہونا ضروری ہے۔

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نوید قمر نے مزید کہا کہ موجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کرتے  اور نگران سیٹ اپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہیے۔ موجودہ اسمبلی میں توسیع پر قانون سازی پر اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں