ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی درخواستِ ضمانت مسترد

راولپنڈی: تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی ضمانت کی درخواست عدالت نے مسترد کردی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما  شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت  کے جج حامد حسین نے فیصلہ سنایا، سماعت  کے موقع پر ملزم شہریار آفریدی کو  اڈیالہ جیل سے کڑے پہرے میں عدالت لایا گیا۔عدالت نے  اپنے فیصلے میں شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جولائی تک توسیع کر دی۔

عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کا چالان بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ جی ایچ کیو پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار پولیس نے 9 مئی کو درج کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں