ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور: تین منزلہ مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق

لاہور: آتشزدگی نے قیامت ڈھا دی، ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی جان لے لی۔ لاہور میں بھاٹی گیٹ کے علاقے میں بلڈنگ میں آگ لگ گئی، واقعے میں جھلس کر 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ظہیر الدین بابر نامی شہری کی اہلیہ، بچے، پوتے اور پوتیاں شامل ہیں۔ ریسکیو کے مطابق گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ نے بلڈنگ کی تینوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جاں بحق ہونے والوں نے خود کو ایک کمرے میں بند کرلیا تھا جنہیں بچایا نہ جاسکا۔

نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے بھاٹی گیٹ میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوے کمشنر لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس المناک واقعہ پر دلی رنج ہوا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں