ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کو پارٹی سے نکال دیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعلی و سابق صوبائی صدر پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کردی اور انہیں پارٹی سے فارغ کردیا۔

 سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آپ کو 21 جون کو شوکاز دیا گیا، آپ نے مقررہ مدت کے دوران اطمینان بخش جواب نہیں دیا۔

عمرایوب کا نوٹس میں مزید کہنا ہے کہ آپ سے پارٹی ممبران سے رابطہ اور پارٹی چھوڑنے کیلیے اکسانے پرپوچھا گیا تھا۔نوٹس کے مطابق آپ کی تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہی پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے پارٹی کو ارکان کو جماعت سے علیحدگی کی ترغیب دلوانے پر شوکاز جاری کیا تھا اور جواب مانگا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھاکہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات کو دیکھ رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں، ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں