ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزاد کشمیر کے خوبصورت سیاحتی مقام کے جنگلات میں پُراسرار بیماری پھیل گئی

نیلم: آزاد کشمیر کے علاقے نیلم میں موجود خوبصورت سیاحتی مقام وادی سیماری کے جنگلات میں پُراسرار بیماری پھیل گئی، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

وادی سیماری کے جنگلات پُراسرار بیماری کی لیپٹ میں آگئے، جس کے باعث کئی کلومیٹر پر پھیلے اخروٹ اور جڑی بوٹیوں سمیت دیگر پھلوں کے ہزاروں درخت خشک ہورہے ہیں۔

علاوہ ازیں درختوں کے پتے بھی زرد پڑ گئے جبکہ بیشتر سے پتے از خود بھی جھڑ گئے ہیں۔ پُراسرار بیماری کے باعث گھنے جنگلات ویران ہوگئے ہیں جبکہ درختوں میں سفید جالے بھی آگئے ہیں۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنگلات میں فنگس کی بیماری پھیلنے کی وجہ سے سرسبز وادی اجڑ گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں