ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن: ووٹ اندراج و منتقلی، کوائف درستگی اور اخراج کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج،کوائف کی درستگی ،اخراج اور منتقلی ووٹ کی تاریخ میں توسیع کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  اندراج ووٹ ، اخراج ودرستگی ووٹ کی آخری تاریخ  20 جولائی کر دی گئی ہے۔ عوام سے درخواست  ہے اپنے ووٹ سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کر کے تفصیلات حاصل کریں۔

مزید کہا گیا ہے کہ ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتا میں سے کسی ایک پر کروایا جاسکتا ہے۔  ووٹ کی اندراج ، منتقلی ، اخراج یا کوائف میں درستگی کے لیے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے فارم حاصل کرکے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروائیں۔ اندراج و منتقلی ووٹ کے لیے فارم نمبر 21استعمال کریں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اعتراض/اخراج ووٹ کے لیے فارم نمبر 22استعمال کریں۔ کوائف کی درستگی کے لیے فارم نمبر 23استعمال کریں۔ عوام یہ فارم ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں