ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دریائے راوی کنارے فلڈ ریلیف کیمپ قائم

رینالہ خورد: سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دریائے راوی کنارے مپالکے اور جندارکہ میں فلڈ ریلیف  کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے راوی معمول کے مطابق بہہ رہاہے، تحصیل رینالہ خورد کی حدود میں واقع دریائے راوی کنارے آباد موضع مپالکے اور جندراکہ میں ضلعی اورتحصیل رینالہ خورد کی انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریلیف  کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔

ترجمان ضلعی حکومت نے بتایاکہ کیمپ میں ویٹرنری، ریسکیو1122اور دیگر ادارے ہمہ وقت کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ تاہم تحصیل رینالہ خورد انتظامیہ نے بتایا کہ فعل حال دریاے راوی معمول کے مطابق بہہ رہاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں