ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی کپ سے پہلے بابراعظم اپنا ‘‘بیٹ’’ تبدیل کریں گے

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ورلڈ کپ 2023ء سے قبل دورۂ سری لنکا کے دوران اپنا بیٹ تبدیل کریں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیٹ بنانے والی معروف کمپنی کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے لیے ہاتھ سے تیار کیا گیا بیٹ لانچ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔

کمپنی کی جانب سے بیٹ کو ہائپرنوا 1.3 نام دیا گیا ہے جب کہ بیٹ کے ڈیزائن میں بابراعظم نے کئی تبدیلیاں بھی کروائی ہیں۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے بادشاہ کے بیٹ کا وزن 1 ہزار 219 گرام ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ بیٹ بابراعظم کے بیک فٹ پنچ کے لیے خصوصاً تیار کیا گیا ہے، جس کے لے بیٹ کے مڈل اور لوئر مڈل پارٹ کو وزنی رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان دورۂ سری لنکا میں اپنے نئے بیٹ کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں