ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملاکنڈ ڈویژن کو ہر قسم کے ٹیکسوں سے چھوٹ دی جائے، پروفیسر محمد ابراہیم خان

پشاور:امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نےمطالبہ کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن کو ملک کے باقی علاقوں کے برابر آنے تک ہر قسم کے ٹیکسوں سے چھوٹ دی جائے۔

پروفیسر محمد ابراہیم خان نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان نے ملاکنڈ ڈویژن کو پاکستان میں ضم کرنے کے موقع پر ایک معاہدہ کے تحت ملاکنڈ ڈویژن کو 100سالوں کے لئے ہر قسم کے ٹیکس کے نفاذ سے مستثنی قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  اب حکومت ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کے لیے پر تول رہی ہے۔ پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے صرف ایک سال کے لئے ملاکنڈ ڈویژن کو ٹیکس سے مستثنی کا فیصلہ عوام کے ساتھ مذاق ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں