اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف شرائط پر پوری طرح عملدرآمد کا مشن جاری ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گیس ٹیرف میں اضافے کی بھی تیاری شروع کر دی گئی،قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلے کیلئے مشاورت جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق گیس صارفین سے کونسی سلیب پر کتنا بوجھ ڈال جائے فیصلہ جلد متوقع ہے۔ماہانہ تین سے چار سو مکعب میٹر گیس استعمال والوں کے علاوہ دیگر سلیبس کیلئے اضافہ ہوسکتا ہے،گھریلو صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق مختلف سلیبس اور سیکٹرز کیلئے قیمتوں کی نئی ایڈجسٹمنٹ ہونگی،فرٹیلائزر سیکٹر اور کیپٹو پاور کیلئے گیس ٹیرف مارکیٹ ریٹ پر لایا جائے گا۔
حکومت ان سیکٹرز کو پندرہ ڈالر کی درآمد کر کے چار ڈالر ایل این جی دے رہی ہے،گیس کی قیمتوں سے متعلق سمری آئندہ ہفتے ای سی سی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔