ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جناح ہاؤس حملہ تحقیقات: چیئرمین پی ٹی آئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی، انویسٹیگیشن ہیڈ کوارٹر میں تقریباً 45 منٹ رہے۔ جے آئی ٹی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوالات کیے اور ان کے جوابات قلمبند کرلیے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکورٹی میں ایلیٹ کی گاڑیوں، ایمبولنس سمیت جیمر والی کار بھی شامل تھیں۔ جناح ہاؤس حملے کی تحقیقات کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے شامل تفتیش ہوئے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی 4 بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

پولیس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف  کو لاہور میں دہشت گردی کے 10 مقدمات میں نامزد کیا جاچکا ہے ۔ پنجاب میں سربراہ پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی کے 19 مقدمات درج ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں