ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمرانوں نے ٹیکس پر ٹیکس لگاکر عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ، محمد حسین محنتی

 کراچی: امیر جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نےکہاہے کہ حکمراںوں نے ٹیکس پر ٹیکس لگاکر عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے.

تفصیلات کے مطابق محمد حسین محنتی نے بجلی کے شعبے کے نگران ادارے نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4.96 روپے فی یونٹ اضافے کی نوید کو بدترین مہنگائی، بیروزگاری اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے شکار عوام پر ڈرون حملہ قرار دیتے ہوئے  کہا کہ حالیہ اضافے کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 24.82 سے بڑھ کر 29.78 روپے فی یونٹ ہوجائے گا جبکہ ٹیکس وغیرہ ملاکر یہ قیمت پچاس روپے تک پہنچ جائے گی جو عوام پر سراسر ظلم ہے۔

صوبائی امیر نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسے فی الفور واپس لیا جائے۔

ان کاکہنا تھا کہ آٹا، گندم، چینی، دوائی اور پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پی ڈی ایم جماعتوں میں شامل ارب پتی اپنی جیبیں بھر رہے ہیں جبکہ غریب عوام پر ہر روز مزید بوجھ لادا جا رہا ہے۔روس سے پیٹرول ملنے کی نوید سنانے والے علی بابا چالیس چور ٹولے نے قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ کردیاجبکہ ایک ہفتہ میں مہنگائی کی شرح میں 29فیصد اضافہ ہوا ہے،

محمدحسین محنتی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف معاہدے پر شادیانے بجانے مصروف ہے تو دوسری جانب بدترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت، کاروبار، روزگار ٹھپ اور حکومت کی جانب سے ٹیکس پر ٹیکس لگاکر عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے موجودہ حکومت اپنے ڈیڈھ سالہ دور حکومت میں پہلے ہی ریکارڈ مقدار میں بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت وزراء کے الیکٹرک کی مذمت کرتے ہیں لیکن یہ لوگ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے خود مہنگی بجلی کا بم عوام پر گرا رہے ہیں۔پی ڈی ایم حکومت نے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں سے بجلی، گیس سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں