ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان،جمہوریت وقومی یکجہتی کےدن کی یاد میں ترکیہ کےبرادرعوام اورحکومت کے ساتھ ہے: وزیراعظم پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان ، ترکیہ کے  یومِ  جمہوریت و قومی  یک جہتی  کے موقع پر   ترکیہ کے برادر عوام اور حکومت کے ساتھ   ہے۔

ہفتہ کو ترکیہ کے  یومِ  جمہوریت و قومی  یک جہتی  کے دن کے موقع پروزیراعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج کے دن   بہادر ترک عوام کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے  ہم ان شہدا کو   خراج عقیدت  پیش کرتے ہیں جنہوں نے  جمہوریت اور بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی گھنائونی کوشش کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

 وزیراعظم نے کہاکہ 2016کا یہ تاریخی  عہد ساز دن  میرے بھائی رجب طیب ایردوا ن کی  فعال ومتحرک  قیادت  پر غیرمتزلزل  یقین اور گہرے اعتماد کی بھی عکاسی کررہاہے  ۔وزیراعظم نے کہاکہ  اس دن کا اہم نکتہ یہ ہے کہ   اقوام اتحاد، بھائی چارے اور گہرے رشتوں کی طاقت سے کسی بھی چیلنج پر قابو پا سکتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں