ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی نے سیاست چھوڑ دی

لاہور: پی ٹی آئی کی سابق رکن اسمبلی نیلم حیات نے سیاست سے علیحدگی اختیار کرلی۔

9 مئی کے واقعات پر مذمتی بیان میں پی ٹی آئی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات نے کہا کہ میں توڑ پھوڑ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ہمیں لبرٹی احتجاج کے لیے بلایا گیا تھا۔

نیلم حیات نے کہا کہ ہم نے پارٹی کے لاہور کے صدر کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر کور کمانڈر ہاؤس کی طرف کوچ کرو۔ سب لوگ کور کمانڈر ہاؤس کی طرف چل پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جناح ہاؤس میں جو نقصان اور توڑ پھوڑ ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی۔ فوج ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے اور فوج ہی ہمارا مان ہے۔ فوج کی وجہ سے ہی ملک قائم ہے۔ موجودہ حالات کے پیشِ نظر، میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتی ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں