ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزادکشمیر ،کھیلوں کے فروغ کیلئے کشمیر والی بال سپر لیگ کا شیڈول جاری

مظفر آباد: آزادکشمیر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کشمیر والی بال سپر لیگ کا شیڈول جاری کردیا گیا، مقابلے(آج) پیر سے 21 جولائی تک جاری رہیں گے۔

صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کشمیر والی بال سپر لیگ سیزن تھری میں آزادکشمیر کے تینوں ڈویژن سے 9ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سمیش اور شوٹ کے کپتانوں نے اس ٹورنامنٹ کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔

ایونٹ کے تمام میچز مظفرآباد کے کنگ عبداللہ کیمپس آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی اور سپورٹس سٹیڈیم جلال آباد میں کھیلے جائیں گے۔ کشمیر والی بال سپر لیگ میں شامل ٹیموں نے خصوصی تیار کردہ گاڑی میں پورے شہر کا چکر لگایا گیا ، شوٹ بال 20 جولائی جبکہ سمیش کا فائنل 21جولائی کو کھیلا جائے گا۔

آزادکشمیر کے دو ر دراز علاقوں میں والی بال کے کھیل کو بے حد پسند کیا جاتا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بڑے ایونٹ کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع میسر آتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں