ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف نے مزید ممبرز کی بنیادی رکنیت ختم کردی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے مزید 6 اراکین کی بنیادی رکنیت ختم کر کے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔سلیم بریار،سید ذوالفقارعلی شاہ اورعثمان تراکئی کی بھی پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کی گئی۔

سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفیکشن میں اراکین کو چارج شیٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میڈیا کے مختلف فورمز پر آپ کی پریس کانفرنس کی گردش اور بڑے پیمانے پر نشریات دیکھی گئیں کہ آپ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی ہے۔ آپ نے جان بوجھ کر پارٹی دفاتراور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کیا۔ لہذا آپ کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹس دیا جاتا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پارٹی کا نام،عہدہ اوررکنیت کا کسی بھی طریقے سے استعمال کرنے سے گریز کریں۔خلاف ورزی کی صورت میں پارٹی آپ کے خلاف قانونی کارروائی کریگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں