ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کوریا میں شدید بارشیں،35افراد ہلاک

دنیا بھر کی طرح ایشیا بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد پر ہے، تین ممالک ان دنوں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔

خبر کے مطابق، چین ، بھارت اور جنوبی کوریا کے مختلف شہروں میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔

جنوبی کوریا کے 4 صوبوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے اموات کی تعداد 35 ہو گئی ہے، ایک انڈر پاس بھی زیر آب آ گیا، جس میں متعدد افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے، انڈر پاس سے 7 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

جنوبی کوریا میں بارشوں کے باعث  بیراج بھر جانے سے مختلف علاقے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جب کہ متعدد شہروں میں بجلی بھی معطل ہے۔

چین میں بھی بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے، شہر جونگ کنگ میں مختلف علاقے ڈوب گئے، بھارت میں بھی مون سون کے جاری اسپیل کے دوران نئی دہلی کی سڑکیں تالاب بنی ہوئی ہیں، دریائے جمنا بھرنے سے مختلف علاقے زیر آب آ گئے ہیں، اور حالیہ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں