ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 سنگاپور کے وزیرٹرانسپورٹ کرپشن کے الزام میں گرفتار

سنگاپور:سنگاپور کے وزیر ٹرانسپورٹ کوکرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساںادارے  کے مطابق سنگا پور کے وزیر ٹرانسپورٹ ایس اسوارن کو کرپشن کے الزام پر انسداد بدعنوانی کے محکمے نے گرفتار کیا تھا۔ اس کیس کے سلسلے میں سنگاپور کے ایک ارب پتی بزنس ٹائیکون سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

سنگاپور کے کرپٹ پریکٹس انویسٹی گیشن بیورو (سی پی آئی بی) نے ایک  بیان میں وزیرٹرانسپورٹ کی  گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 11 جولائی 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا  اور بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

‘بیورو کا مزید کہنا تھا کہ  سنگاپور کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک ہوٹل ٹائیکون اونگ بینگ سینگ کو بھی اسی دن گرفتار کیا گیا اور ابتدائی تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کیا گیا، بیورو نے کرپشن کے مقدمے یا تحقیقات کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

سنگاپور دنیا کے اہم مالیاتی مراکز میں سے ایک ہے اس کا شمار  سب سے کم کرپٹ ممالک میں ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں