سکھر: دریائے سندھ سکھر بیراج کے مختلف گیٹوں سے نامعلوم نعشیں ملنا کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔
گذشتہ روز معصوم بچے اور خاتون سمیت 5 نعشیں برآمد ، نعشوں کا نکالنے کیلئے سرکاری سطح پر کوئی اقدامات نہیں ہو سکے، رواں ہفتے میں ملنے والی نعشوں کی تعداد 13سے تجاویز کر گئی ، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش ۔
تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ کے مقام سکھر بیراج کے مختلف گیٹ میں پھنسی نامعلوم نعشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ روز ایک ہی دن میں پانچ سے زائد نامعلوم نعشوں کی برآمدگی کا انکشاف ہوا ہے ۔
زرائع کے مطابق نعشیں بیراج کے گیٹ نمبر 32.39.42.43.50 میں پھنس گئیتھی ، جبکہ ملنے والی کئی نعشوں کی ابتک شناخت نہیں ہو سکی ہے بتایا جاتا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران دریائے سندھ سے بہہ کر بیراج کے گیٹ میں پھنسنے والی 13 سے زائد نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔
زرائع کے مطابق سکھر بیراج کے گیٹ پر پھنسنے والی نعشوں کو نکالنے کیلئے ابتک سرکاری سطح پر کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جا سکے ہیں جس کی وجہ سے نعشوں کی اطلاع کے بعد رضاکارانہ طریقہ کار اختیار کر کے نعشوں کو نکالا جا رہا ہے ۔
بیراج کے گیٹ میں لاش پھنسی ہونے کے باوجود انتظامیہ غائب دیکھائی دیتی ہے اس حوالے سے شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے اور انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر فی الفور اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔