ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاحوں کی بس گہری کھائی میں گرگئی، 12 جاں بحق ، 10 زخمی

دیامر:گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحوں کی بس  گہری کھائی میں گر نے کے نتیجے میں 12 مسافر جاں بحق ہو گئے۔ 

حادثہ شاہراہ قراقرم میں تھلچی کے مقام پر پیش آیا،ریسکیو حکام کے مطابق 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو گلگت کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

پولیس اور مقامی رضاکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں