ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کیریئر میں 100 وکٹیں مکمل کرلیں

گال:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کیریئر میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں۔ 

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں شاہین آفریدی نے سری لنکا کے پہلے کھلاڑی کو 6 رنز پر پویلین کی راہ دکھا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ 

شاہین نے اپنے دوسرے اوور میں اوپنر نشان مدوشکا کو آٹ کیا جس کا شاندار کیچ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کیا، شاہین کی اس وکٹ کے بعد ٹیسٹ کیریئر میں 100وکٹیں مکمل ہوگئیں۔ 

شاہین آفریدی 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، فاسٹ بالر نے 26 ٹیسٹ میچز میں 100 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگِ میل عبور کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں