ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ،پاکستان کے حمزہ الیاس کوسیمی فائنل میں شکست

 ریاض: ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ الیاس سیمی فائنل جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

ریاض میں جاری عالمی مقابلے میں پاکستان کے حمزہ الیاس کو جرمن کیوئسٹ الیگزینڈر وڈایو نے ہرایا۔ الیگزینڈر وڈایو نے بیسٹ آف نائن مقابلے میں 4-5 کے فریم سے کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل حمزہ الیاس نے بھارت کے دھورو پٹیل کو  2کے مقابلے میں 4 فریم سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

ورلڈ سنوکر انڈر 17 اور انڈر 21 چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی ٹیم سعودی عرب موجود ہے، ٹورنامنٹ میں احسن رمضان اور محمد حمزہ الیاس پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں