ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف اور معروف کاروباری شخصیت جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے گھر میں خودکشی کرلی تھی۔ لاہور پولیس کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی ماری تھی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی جس میں انہوں نے اپنی بیماری اور تکالیف کا ذکر کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں