ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور:پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید سنادی۔ 

گرمی کے ستائے عوام نے سکھ کا سانس لیا ، پنجاب کے مختلف شہروں گوجرانوالہ ، چونیاں،عارف والا اور دیگرعلاقوں میں بادل کھل کر برسے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے شہر میں پیر تک  وقفے وقفے سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ 

کراچی میں بھی بارش کی انٹری،کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے،کراچی کے علاقوں آئی آئی چندریگر روڈ، پی آئی ڈی سی، شارع فیصل،گارڈن اور ملیر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود اور رات میں ابرآلود رہیگا، کراچی میں سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں