ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق ، 20 زخمی

کراچی: کوئٹہ سے کراچی آنے والی تیز رفتار مسافرکوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی تحصیل حب میں بیلہ کے قریب مسافرکوچ حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے باعث تین مسافر جاں بحق اور بیس زخمی ہو گئے۔

ریسکیوذرائع نے بتایا کہ حادثے کی شکار مسافرکوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی، حادثہ تیزرفتاری سے موڑ کاٹنے کے باعث پیش آیا اور مسافر کوچ الٹ گئی۔

ریسکیوذرائع کا کہنا تھا کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، 10 زخمیوں کی حالت تشویشنازک بتائی جاتی ہے۔اس سے قبل اسلام آباد سے اسکردو جانے والی کار خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی تھی، جس کے نیتجے میں 2 افراد کی جان چلی گئی جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور مرد شامل ہیں جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔#

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں