ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کی قیمت میں اضافہ کی مد میں 500 ارب کا ڈاکہ قو م کا معاشی قتل ہے، ضیا الدین

لاہور:امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کی مد میں عوام کی جیبوں پر 500 ارب کا ڈاکہ قو م کا معاشی قتل ہے۔ حکومت بے حسی کی تمام حدوں پار کرچکی ہے۔

انہوں  نے کہاکہ جیسے عوام کی مشکلات اور پریشانیوں کا کوئی خیال نہیں۔لوگوں کو معاشی بدحالی کی وجہ سے بچوں کا بیٹ پالنے کی لالے پڑے ہیں جبکہ نااہل حکومت بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی تیاری کررہی ہے جو ملک کی غریب اور عام آدمی کو زندہ درگور کرنے کی مذموم سازش ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  حکمران طبقہ کفایت شعاری کی بجائے پروٹوکول کے کلچر کو فروغ دے کر عوام خون ٹیکسوں اور مہنگائی کے ذریعے نچوڑ رہا ہے جو قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے، قرضوں اور سودی معیشت کا نظام ملکی ترقی اورخوشحالی کا نظام نہیں بلکہ تباہی اور بربادی کا نظام ہے۔

انہوں نے کہاکہ   قوم وزیر اعظم پاکستان سے پوچھتی ہے کہ آئی ایم ایف اور دیگر ممالک سے اربوں ڈالر قرض لینے کے باوجود مہنگائی کی سطح روز بروز کیوں بڑھ رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں