ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تباہی کی تینوں حکمران پارٹیاں اور سابقہ فوجی حکومتیں ذمہ دار ہیں، راشد نسیم

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم نےکہا ہے کہ مثبت تبدیلی کروٹیں لے رہی ہے اس لیے کہ پاکستان کی75 سالہ تاریخ اس بات کا ثبوت  ہے کہ یہاں ایک سے بڑھ کر ایک نا اہل حکمران ملک میں مسلط ہوتا رہا ہے۔

منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے راشد نسیم نے کہاکہ مغرب ،برطانیہ ،امریکا کے غلاموں نے پاکستان کو زوال کی ڈھلوان کی طرف دھکیل دیا ہے، معیشت تباہ و برباد ہو گئی ہے، وفاقی دارالحکومت میں دن دیہاڑے ڈکیتیاں اور عورتوں کی عصمت دری کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس میں تینوں حکمران پارٹیاں اور سابقہ فوجی حکومتیں بھی شامل ہیں اس کی ذمہ دار ہیں، ہمیں افغانستان سے سبق لینا چاہیے وہاں معیشت بہتر ہو رہی ہے جرائم ختم ہو رہے ہیں وہاں عورت محفوظ ہو رہی ہے وہاں اللہ کی رحمتیں نزول ہو رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں