صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات کرنے کی بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
صدر ایردوان نے سعودی عرب روانگی سے قبل استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر پریس کانفرنس کا اہتمام کیا ۔
ایک موقع پر صدر ایردوان نے کہا کہ کسی بھی ملک پر اپنے دروازے بند کرنا ہماری پالیسی نہیں ہے،ہم نے شام کے ساتھ چار رکنی اجلاس کی خواہش ظاہر کی جبکہ بشار الاسد سے ملاقات کے لیے بھی ہم تیار ہیں،اس سلسلے میں ان کا موقف کافی اہم ہوگا،بشار الاسد کا مطالبہ ہے کہ ترکیہ شمالی شام سے نکل جائے لیکن یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ ہم وہاں دہشتگردی سے جنگ لڑ رہے ہیں،ہم اس بابت منصفانہ طرزعمل چاہتےہیں جس کے بعد امید ہے کہ تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔