کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستا ن مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ قومی خزانے ،وسائل ،اختیارات پربدعنوان عناصر مسلط ہیں، ملک کاسب سے بڑامسئلہ بدعنوانی اوراسی بدعنوانی کی وجہ سے مہنگائی بے روزگاری وبدامنی ہے۔
صوبائی مجلس شوریٰ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکریٹری وحق دوتحریک کے قائدمولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،صوبائی نائب امراء ودیگر ذمہ داران وصوبہ بھر سے اراکین شوریٰ شریک تھے اس موقع پر سابقہ اجلاسوں کی کاروائی پیش کرکے عمل درآمد کا جائزہ لیاگیا، اراکین شوریٰ نے ذمہ داری کا حلف لیا ۔
جماعت اسلامی بلوچستا ن کا تنظیمی رپورٹ پیش کیا گیاالیکشن تیاری ،امیدواران کا تعین کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی ۔صوبائی ناظم مالیات نے آڈٹ رپورٹ وبجٹ پیش کیا،اجلاس میں بلوچستان کے سلگتے مسائل ،حکومتی نااہلی ،بدعنوانی ،بے روزگاری ،وسائل وقومی خزانے کی لوٹ مار ،مظالم درندگی نجی جیلیں ،لاپتہ افرادکی عدم بازیابی ،ژوب،دکی سمیت دیگر پرامن علاقوں میں دوبار ہ بدامنی ودیگر مسائل پر گفتگواور بلوچستان میں طاقت کے استعمال،فوجی آپریشن،لاپتہ افرادکی بازیابی کے بجائے مزیدکوغائب کرنے،سرکاری محکموں میں ملازمتیں فروخت کرنے،بے روزگاری،شہروں میں سڑکوں اورمین شاہراہوں کی عدم تعمیرکی شدیدمذمت کی گئی۔
اجلاس میں آنے والے الیکشن کی تیاریوں امیدواران کاتعین کابھی جائزہ لیاگیااجلاس میں صوبے کے دیگرمسائل کے حوالے سے قراردادیں بھی پیش کی جائیگی۔
مولانا عبد الحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان وسائل سے مالامال مگر حکمران اور اختیارات والے بدعنوان ہیں، سب کی نااہلی بدعنوانی ناکامی آنے کے بعد اب عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے ہیں، صوبے کے مسائل مشکلات پریشانیوں کے حوالے سے22جولائی ”قومی امن جرگہ ”مرکزی امیر سراج الحق کی قیادت میں کوئٹہ میں منعقدہوگا ۔بلوچستان کو ترقی وخوشحالی ،میگاپراجیکٹس، روزگارکی فراہمی،لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کے حوالے سے نظر اندازکیا گیا، عوام بار بارآزمانے والوں کے بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔