ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا فضل الرحمن  کی پاکستان اور افغانستان سے اختلافی بیانات سے گریز کی اپیل

اسلام آباد :  سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف)  مولانا فضل الرحمن  نے پاکستان اور افغانستان سے اپیل کی ہے کہ  اختلافی بیانات کی بجائے دونوں برادر اسلامی ملک افہام وتفہیم کا راستہ اختیار کریںحالات کی بہتری کے لئے سیاسی اور عسکری سطح پر دونوں ملکوں میں رابطہ ہونا چاہیے۔

 مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت جماعت کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم  اجلاس ہوا ۔اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔ ترجمان جے یو آئی جے یو آئی(ف) کے مطابق  عام انتخابات مین بھر پور حصہ لینے کے بارے میں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اہم  فیصلہ ہوا۔

جس میں عام انتخابات کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر بحث ہوئی، پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافی بیانات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے،  جے یو آئی نے  مشورہ  دیا ہے کہ دونوں برادر اسلامی ملک افہام وتفہیم کا راستہ اختیار کریں۔

اجلاس نے تجویز کیا کہ حالات کے بہتری کے لئے سیاسی اور عسکری سطح پر دونوں ملکوں میں رابطہ ہونا چاہیے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی بحالی کے لئے روابط جاری رکھنا ناگزیر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں