ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کریمیا پُل آمدو رفت کے لیے بند کر دیا گیا

کریمیا پُل کو "ہنگامی صورتحال” کے پیش نظر آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

روس کی طرف سے غیر قانونی طور پر الحاق کردہ کریمیا کے نام نہاد گورنر سرگئے اکسینوف نے ایک تحریری  بیان میں کہا  ہے کہ پل پر  تفصیلات  کو جگہ نہ دی جانے والی ایک ہنگامی صورتحال  رونما ہوئی ہے۔

مذکورہ ہنگامی صورتحال کی بنا پر  پُل کو  آمدورفت کے لیے بند کیے جانے کی وضاحت کرنے والے اکسینوف  نے بتایا ہے کہ "سیکیورٹی  اور دیگر متعلقہ ٹیمیں اس پر کام کر رہی ہیں۔”

 آر بی کے۔ یوکرینی نیوز ویب سائٹ  نے یوکیرینی سیکیورٹی سروس کے حوالے سے  اپنی خبر میں  اطلاع دی ہے کہ کریمیا  پُل کے ڈھانچے میں خرابیاں پیدا ہوئی ہیں۔

خبر میں واضح کیا گیا ہے کہ ایس بی یو اور یوکرینی بحریہ کی طرف سے منصوبہ بندی کردہ  کریمیا پُل پر  حملہ پانی  پر تیرنے والے ڈراونز کی مدد سے کیا گیا ہے۔

نیوز ویب سائٹ  سے بات کرنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ "پُل پر بحری ڈراونز کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے۔ اس پل تک رسائی مشکل تھی لیکن ہم  نے اسے ممکن بنا لیا ہے۔”

یاد رہے کہ سال 2022 کے ماہ نومبر میں کریمیا پُل پر دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں