ٹیکسلا:سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،سیاسی لوگوں کا سیاسی جماعتوں سے رابطے ہوتے ہیں یہ کوئی انہونی بات نہیں۔
سابق وفاقی وزیر غلام نے کہاکہ مستقبل کی سیاست کا فیصلہ اپنے حلقہ انتخاب سے مشاورت کے بعد کرونگا،تاحال اسی نظریہ اور سیاسی سوچ پر قائم ہوں جو کل تھی،اور شروع روز سے جہاں کھڑا ہوں ادھر ہی موجود ہوں،جو حلقہ کے عاوم کی رائے ہوگی اسکا بھرپور خیر مقدم کرونگا۔
انہوں نے کہاکہ کسی سیاسی جماعت کو جوائن کرنے کے حوالے سے مجھ سے منصوب خبروں کی مکمل طور پر تردید کرتا ہوں، میں نے کسی بھی سیاسی جماعت کو جوائن نہیں کیا۔
انکا کہنا تھا کہ اپنے جذبات کا اظہار الفاظوں میں نہیں کرسکتا،میری ان سے رفاقت پانچ صدیوں پر محیط ہے،زندگی میں جتنی قربت نثار احمد خان کے ساتھ تھی دنیا میں کسی اور کے ساتھ ایسی قربت نہیں ہے،میرا انکے ساتھ رشتہ بھائیوں سے بڑھ کر تھا۔