کینیڈا نے جنگ سے فرار ہونے والے 1 لاکھ 66 سے زائد یوکرینی باشندوں کو مستقل رہائش دی ہے۔
کینیڈا کی وزارت ہجرت کے مطابق، کینیڈا میں گزشتہ سال سے اب تک ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے زائد اُن یوکرینی باشندوں کو مستقل اقامت دی گئی ہے جن کے وہاں رشتے دار پہلے سے مقیم تھے۔
بتایا گیا ہے کہ جنگ کے باعث حکومت کینیڈا نے ان خاندانوں کو ملک میں بسانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ نیا سسٹم بائیس اکتوبر 2024 تک نافذ رہے گا۔