ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر سندھ کا کراچی میں 2 روپے میں روٹی دینے کا اعلان

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں 300 تندوروں کے ذریعے سستی روٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ شہر میں 300 تندور لگائے جائیں گے جہاں روٹی 2 روپے میں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کورس میں حصہ لینے کے لیے 10 ہزار طلبہ ٹیسٹ دے رہے ہیں، آئی ٹی پروگرام مکمل ہونے سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا، آئی ٹی ٹریننگ پروگرام کے لیے 5 لاکھ نوجوانوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کی جانب سے بہترین کامیاب امیدوار کو نوکری دینے کا وعدہ خوش آئند ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ان کی پاکستان کے سافٹ ویئر ہاؤسز سے کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں، کورسز کرنے والے نوجوانوں کو 5 لاکھ تک نوکریاں دینے کو تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں