ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماہ مئی میں ٹرکش کارگو عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر

ترک ہوائی فرم کے  ایئر کارگو برانڈ ٹرکش کارگو  نے ماہ  مئی میں دنیا کے معروف ایئر کارگو کیریئرز میں تیسرے نمبر پر  جگہ پائی ہے۔

THY پریس آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن IATA کی طرف سے شائع ہونے والے ماہانہ اعداد و شمار کو مد نظر رکھنے سے  اس چیز کا مشاہدہ ہو اہے کہ ٹرکش  کارگو، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں پانچویں نمبر پر تھا، مئی 2023 میں  امریکہ، یورپ اور مشرق بعید کے بڑے  بڑے برانڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے  سرفہرست تین ایئر کارگو کیریئرز میں سے ایک بن گیا ہے۔

ہوائی کارگو وزن  کو  طے کردہ فاصلے کے ساتھ  ضرب دے کر حاصل کردہ ایف ٹی کے اعداد و شمار کے مطابق  ٹرکش کارگو نے پچھلے مہینے کے مقابلے میں اس میں  17 فیصد اضافہ کیا ہے ، جس سے اس کا مارکیٹ شیئر 4.7 فیصد سے بڑھ کر 5.4 فیصد ہو گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں