ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین پی سی بی کا انتخاب روکے جانے سے متعلق درخواست خارج

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخاب سے متعلق حکم امتناع واپس لے لیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل بینچ نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں پی سی بی، وفاقی حکومت اور درخواست گزار کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب سے متعلق حکم امتناع واپس لیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کیس سے متعلقہ فورم سےرجوع کریں، پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی بورڈ آف گورنرز نامزد نہیں کرسکتی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پی سی بی کی عبوری کمیٹی روز مرہ کے معاملات چلاسکتی ہے۔ تاہم عدالت نے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب روکے جانے کے حوالے سےدرخواست خارج کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں