ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: مہاراشٹرا میں شدید بارشیں،دس افراد ہلاک

 بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے دس افراد ہلاک ہو گئے۔

 ہندوستان ٹائمز کے مطابق،  رائے گڑھ میں پانچ گھروں کا ایک دیہات زیر آب آچکا ہے۔

مٹی کے تودے گرنے سے دس افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 75  افراد کو بچا لیا گیا ہے  اور دیگر پھنسے اافرادکو بچانے کی کوششیں  جاری ہیں۔

ہفتہ بھر سے ہونے والی شدید بارشوں کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت  بھی متاثر ہوئی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق، جنوب مغربی سمت سے مون سون  کی بارشوں کا سلسلہ متعدد ریاستوں کو متاثر کرے گا۔

 مون سون  بارشوں کے باعث بھارت میں دو ہفتوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 150  ہو چکی ہے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں