آج کے ترکیہ کےاہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔
***روزنامہ صباح "ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 50 بلین ڈالر کا معاہدہ”
صدر رجب طیب ایردوان کی متحدہ عرب امارات میں صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 50.7 بلین ڈالر کا معاہدہ طے پایا ہے۔ سرمایہ کاری، معیشت، صنعت، دفاع، قانون، عدلیہ، قابل تجدید توانائی اور خلائی صنعت جیسے شعبوں میں 13 دستاویزات پر دستخط کیے گئے ہیں۔
***روزنامہ حریت "نیوز ویک کا ایردوان سے متعلق قابل ذکر تجزیہ”
جب دنیا اناج راہداری کے معاہدے سے روس کی دستبرداری کے بعد بحران سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہی تھ ہے تو اسی دوران صدر ایردوان سے متعلق حیران کن تجزیہ نیوز ویک کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ بحران میںصدر ایردوان کے کردار کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے امریکی میگزین نے لکھا ہے کہ روسی صدر پوتن اور یوکرین کے صدر زیلنسکی صدر ایردوان کی حمایت حاصل کرنے کی دوڑ لگائے ہوئے ہیں۔
***روزنامہ ینی شفق "مشرقی بحیرہ روم میں غیر معمولی پیش رفت”
2020 کے موسم گرما میں مشرقی بحیرہ روم میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد آمنے سامنے آنے والے ترک اور یونانی جنگی جہازوں نے 3 سال بعد نیٹو کی چھتری تلے برطانیہ کے ساتھ مشترکہ مشقں میں حصہ لیا ہے۔
***روزنامہ اسٹار: ” 5 اسٹار عوامی ساحلوں کی تعداد 35 تک پہنچ گئی”
2 ہزار 600 سن بیڈز کی گنجائش کے ساتھ کچک چالتیجاک میں فری پبلک بیچ کے ساتھ سٹارز 5 عوامی ساحلوں کی تعداد 35 تک پہنچ جائے گی۔ اسے وزارت ثقافت اور سیاحت کے ذریعہ انطالیہ میں خدمت کے لیے کھلا جا رہا ہے۔
***روزنامہ خبر ترک : "فضائی راستے سے انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 7 ملین سے تجاوز کر گئی ہے”
دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے والے انطالیہ میں اس سال فضائی راستے سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 7 ملین 37 ہزار 883 تک پہنچ گئی ہے۔