ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سال کی پہلی ششماہی میں  ترکیہ نے  46 ممالک کو  شہد برآمد کیا

سال کی پہلی ششماہی میں  ترکیہ نے  46 ممالک کو  شہد برآمد کیا  ہے۔

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (DKİB) کے اعداد و شمار سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق، شہد کی مکھیوں کے پالنے کے لیے موزوں آب و ہوا رکھنے والے ترکیہ کی 6 ماہ کی شہد کی برآمد 5 ہزار 119 ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہد کے  برآمد سے 16 ملین 804 ہزار 88 ڈالر کی آمدن حاصل ہوئی ہے۔

مذکورہ مدت کے دوران ترکیہ کا شہد 46 ممالک ب جن میں  امریکہ، جرمنی اور اسرائیل سر فہرست ہیں کو فروخت کیا گیا ہے ۔

جنوری سے جون کے عرصے میں امریکا کو 7 لاکھ 220 ہزار 617 ڈالر، جرمنی کو 2 لاکھ 347 ہزار 366 ڈالر اور اسرائیل کو 1 لاکھ 923 ہزار 859 ڈالر کا شہد برآمد کیا گیا۔

گزشتہ سال کے اسی عرصے کے برعکس اس عرصے میں سعودی عرب، کروشیا، وینزویلا، سویڈن، ازبکستان اور کیمرون کو بھی  شہد فروخت کیا گیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں