ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ہماری پہچان ہے، سابق حکومت نے کھیل اور کھلاڑیوں کو تباہ کیا، طارق باجوہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر   طارق باجوہ کا  کہنا کہ وزیر اعظم  شہباز  شریف  کھلاڑیوں  کے مسائل  سے آگاہ  ہیں ۔ ملکی تاریخ  میں پہلی بار 5 ارب روپے   کی خطیر رقم  کھلاڑیوں   کی فلاح  پر خرچ کیے جائیں گے۔ پاکستان ہماری پہچان ہے، سابق حکومت نے کھیل اور کھلاڑیوں کو تباہ کیا۔

پاکستان باسکٹ بال کے زیر اہتمام اسپورٹس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پاکستان کا نام روشن کرنے والےقومی ہیروز ہیں۔ ہمیں ماضی کو چھوڑ کر مستقبل کی فکر کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کھلاڑیوں کی موثر انداز میں مردم شماری کرنا ہوگی۔ ہمیں اپنی رائے کے بجائے پاکستان کے لیے بات کرنا ہوگی۔ ہمیں بطور پاکستانی یہ سوچنا چاہیے کہ ہم کس طرح ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ آج کا پاکستان ایک جدید پاکستان ہے۔ ہمیں کھلاڑیوں کے لیے مزید مراعات کے بارے کام کرنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں