ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر تحقیقات کیلیے ایف آئی اے میں طلبی

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر تحقیقات کے معاملے میں طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سائفر وآڈیو لیکس پر کابینہ کی سب کمیٹی کے فیصلے کے تناظر میں ایف آئی اے کی تحقیقات میں تیزی آگئی اور تفتیشی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کا تیسرا نوٹس جاری کرکے25 جولائی کو طلب کرلیا۔ ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو بھی طلب کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے احکامات پر ڈی جی ایف آئی اے نے 5 اکتوبر کو سائفر و آڈیو لیک کے حوالے سے تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون رانا عبدالجبار کی سربراہی میں 5 رکنی انکوائری ٹیم تشکیل دی تھی، جس کے دیگر ارکان میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد، ڈپٹی ڈائریکٹر کاؤنٹر ٹیررازم ونگ، اسٹنٹ ڈائریکٹر آئی او اور ٹیم کے سربراہ کی طرف مقرر کردہ آفیسر ارکان شامل ہیں۔

علاوہ ازیں انکوائری ٹیم میں 3 انٹیلی جنس ادروں سے گریڈ 19 کے ایک ایک افسر کو بھی شامل کیاگیا  ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں