ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹلی میں گالف کی گیند جتنے اولے گرنے سے 100سے زائد شہری زخمی‘ املاک کو نقصان 

روم :اٹلی میں ژالہ باری کے دوران آسمان سے ٹینس گیند جتنے بڑے اولے گرنے سے 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی اٹلی کے علاقے وینیٹو میں گزشتہ رات کو ژالہ باری ہوئی اس دوران ٹینس گیند کے سائز کے اولے گرنے سے تقریبا 110افراد زخمی ہوئے۔

 رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھاری اولے پڑنے سے املاک کوبھی نقصان پہنچا جبکہ تیز ہواں سے کئی درخت اور تاریں گرگئیں۔ 

علاقے میں شہریوں کی جانب سے ایمرجنسی سروسز کو مدد کیلئے 500 سے زیادہ فون کالز موصول ہوئیں جس پر بروقت ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور کھڑکیوں ،گاڑیوں کے ٹوٹے ہوئے شیشے اور درخت ہٹائے۔

 حکام کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد بھاری اولوں سے شیشے ٹوٹنے کی وجہ سے زخمی ہوئی جنہیں فورا ریسکیو کرکے طبی امداد دی گئی۔

 واضح رہے کہ ان دنوں امریکا سمیت یورپ میں شدید گرمی کا راج ہے۔ روم، فلورینس سمیت اٹلی کے 16شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں