ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایل پی جی انڈسٹریز کا ہڑتال کا اعلان

کراچی:مقررہ سرکاری قیمت پر ایل پی جی کی عدم فروخت پر ایل پی جی انڈسٹریز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کراچی عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 5 اگست سے شٹر ڈائون ہڑتال کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی مقررہ سرکاری قیمت پر ایل پی جی فروخت نہیں ہو رہی، بلیک مارکیٹنگ کے باعث کراچی سے خیبر پختونخوا تک زائد قیمتوں پر ایل پی جی فروخت ہو رہی ہے۔

عرفان کھوکھو نے بتایا کہ فی کلو نرخ 178روپے ہے لیکن 220 سے 350روپے کلو ایل پی جی فروخت ہو رہی ہے جبکہ مقامی گیس کمپنی مقررہ قیمت سے 1لاکھ روپے زائد قیمت فی ٹن ایل پی جی فروخت کر رہی ہے۔

چیئرمین  نے کہا کہ ایل پی جی کی سالانہ کھپت 18لاکھ ٹن ہے، 40فیصد مقامی پیداوار سے پورا ہوتا ہے، مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت پر گیس کمپنی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں