ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب : غیر ملکیوں کیلیے نئی عمرہ اسکیم متعارف

ریاض: سعودی عرب کی جانب سے غیر ملکیوں کے لیے نئی عمرہ اسکیم متعارف کروائی گئی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری اپنے دوستوں کو عمرے کی سعادت کے لیے پرسنل وزٹ ویزا پر مملکت میں بلوا سکتے ہیں۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر جاری بیان میں سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ پرسنل وزٹ ویزا پر آنے والے غیر ملکی شہری ایک مرتبہ یا اس سے زائد بار انٹری ویزا کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔اس ویزا پر آنے والے غیر ملکی عمرے کی سعادت کے علاوہ مسجد نبوی کی زیارت بھی کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ مختلف شہروں میں تاریخی مقامات اور ثقافتی مراکز کا دورہ بھی کر سکیں گے۔

سعودی وزارت کا کہنا ہے پرسنل وزٹ ویزا پر آنے والے غیر ملکیوں کو سعودی عرب کے تمام شہروں اور ریجنز کو دیکھنے کی بھی اجازت ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں